بھارت نے امریکا کے کہنے پرمقبوضہ کشمیر کی الگ حیثیت ختم کی ہے، مشاہد حسین سید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سینیٹر مشاہد حسین نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کی الگ حیثیت کاختم کیا جانا سقوط ڈھاکہ کے بعد سب سے بڑا سانحہ ہے ، امریکہ نے بھارت کوآنکھ ماری ہے جس کی وجہ سے یہ کام ہواہے ۔
زرائع کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ 71کے بعد مقبوضہ کشمیر کی الگ حیثیت کاختم کیا جانا سقوط ڈھاکہ کے بعد سب سے بڑا سانحہ ہے ،انھوں نے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں اس لئے لیکر گیا کیونکہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں۔مشاہد حسین سید نے مزید کہا کہ اگر امریکا چاہتاہے کہ پاکستان افغانستان میں کردار ادا کرے تواسے بھی اس مسئلہ کشمیر پر اپنا مثبت کردار اداکرناہوگا کیونکہ بھارت نے مشرقی محاذ گرم کردیاہے۔سینیٹر مشاہد حسین سیدنے کہا کہ امریکہ نے بھارت کو مسئلہ کشمیر پر اپنی حمایت کے واضح اشارے دیئےہیں جس کی وجہ سے بھارتی فورسز مظلوم کشمیری عوام کے خلاف بدترین جارحیت کر رہی ہیں ۔