اہم پاکستانی خبریں

بھارت 70سال سے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، جنرل زبیر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ غاصب بھارتی فوج سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر ظلم اور ناانصافی کے پہاڑ توڑ رہی ہےانہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے بغیر خطے میں امن کا قیام نا ممکن ہے۔

جنرل زبیر محمود حیات نے ان خیالات کا اظہار ائیروار کالج کراچی میں کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کی گفتگو بنیادی طور پاکستان کے لیے ابھرنے والے چیلنجز اور مواقع کے امتزاج کے بنا پر عالمی اور علاقائی ماحول کی تشکیل میں پاکستان کی اہمیت اور ذمہ دار ی پر مرکوز تھی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے مزید کہا کہ خطے میں نمودار ہونے والے چیلنجز اور سیکیورٹی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیے باہمی تعاون اور مسائل کا پر امن حل بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کی صورتحال میں داخلی اور خارجی عوامل کار فرما ہیں اور جنوبی ایشیاء میں امن کے لیے اس خطے میں اسٹریٹیجک استحکام کو برقرار رکھنا اہمیت کا حامل ہے۔ جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ بھارت ستر سال سے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔قبل ازیں ائیر وار کالج آمد پر ایئر وائس مارشل ذوالفقار احمد قریشی، کمانڈنٹ ایئر وار کالج نے جنرل زبیر محمود حیات، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کااستقبال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button