پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بھارت خطے کے امن کے درپے ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی

بھارتی موقف کی قلعی خود بھارتی کل جماعتی کانفرنس اجلاس میں کھل چکی،واضح ہوگیا وہ مقبوضہ خطے میں اپنے تسلط کا دوام چاہتاہے

شیعہ نیوز: علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ پاکستانی عوام ملکی دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، بھارت خطے کے امن کے درپے ہے، مقبوضہ کشمیراپنی گرفت مضبوط کرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہاہے، بھارتی موقف کی قلعی خود بھارتی کل جماعتی کانفرنس اجلاس میں کھل چکی،واضح ہوگیا وہ مقبوضہ خطے میں اپنے تسلط کا دوام چاہتاہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگا م میں سیاحوں پر ہونیوالے حملے ، بھارت کی جانب سے الزامات اور قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے جواب پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ عام یا نہتے لوگوں کا قتل ظلم ہے اور ظلم ہمیشہ قابل مذمت رہاہے جس کی قطعاً شرعی، قانونی یا اخلاقی اجازت نہیں دی جاسکتی مگر یہ وطیرہ شرو ع سے بھارت کا رہا جس کا منہ بولتا ثبوت مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: الجولانی کا قابض اسرائیلی رژیم سے دوستانہ تعلقات کا پہلا اقدام

مقبوضہ وادی میں لاکھوں کی بھارتی قابض فوج کے باوجود وہاں بھارتی سیاحوں کا مارا جانا خود اس کی اپنی ناکامی ہے جسے چھپانے کیلئے ہمیشہ کی طرح کوشاں ہے جو خطے کے امن کیلئے نہ صرف تشویشناک بلکہ مقبوضہ کشمیر میں اپنے تسلط کو دوام بخشنے کی کوشش ہے ۔انہوںنے مزید کہاکہ پاکستانی عوام ملک کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیارہیں اور وہ اقدامات اٹھائے جائیں جس سے ملی وحدت و یکسوئی پیدا ہو،کامیابی و کامرانی اسی میں مضمر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button