
بھارت کی جانب سے پاکستان کے 4 شہروں پر میزائل حملے، سولین آبادی کو نشانہ بنایا
بزدل دشمن نے شہری آبادی کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ پاکستان کی بہادر افواج دشمن سے مقابلہ کرنے میں مصروف ہیں اور بزدل دشمن کے اس حملے کا بھرپور جواب دینی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جلد ہی بھارت کو اس حملے کا شدید اور دردناک جواب دیا جائے گا
شیعہ نیوز: پاکستان کے ازلی دشمن اور ہندوتوا سوچ کے حامل بھارت نے رات گئے پاکستان کے چار شہروں پر میزائل داغ دیئے، بھارت نے یہ حملے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد دنیا بھر میں اپنی بدنامی اور رسوائی کو چھپانے کے لیے کیے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھارت نے پاکستان کے شہروں مظفرآباد، کوٹلی، احمدپور شرقیہ، بہاولپور میں اپنی فضائی حدود سے میزائیل داغے، جس کے نتیجے میں اب تک 1 معصوم بچھے کی شہادت جبکہ 1 خاتون سمیت درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ مذید شہادتوں کا بھی خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل و امریکہ کے یمن پر حملے، مقاومتی گروہوں کی شدید مذمت
افواج پاکستان کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل احمد شریف نے بتایا کہ بزدل دشمن نے اس حملے میں مختلف مساجد سمیت شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے، اور ہم حملوں کے نتیجے میں ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب پاکستان کی بہادر افواج دشمن سے مقابلہ کرنے میں مصروف عمل ہیں اور بزدل دشمن کے اس حملے کا بھرپور جواب دینی کی تیاریوں کر رہی ہیں، جلد ہی بھارت کو اس حملے کا شدید اور دردناک جواب دیا جائے گا۔
جبکہ دوسری جانب پاک بھارت سرحد پر مکتلف سیکٹروں میں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان گمسان کی گولہ باری بھی جاری ہے۔