اہم پاکستانی خبریں

بھارت خطے میں امن کو تباہ کرنے کے درپے ہے، ثروت اعجاز قادری

شیعہ نیوز:پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں امن کو تباہ کرنے کے درپے ہے، کشمیر میں مسلم نسل کشی کو روکنے کیلئے عالمی برادی کو خاموشی توڑنا ہوگی، بھارت کی انسانیت دشمن بالخصوص اقلیتوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی سازش اب بے نقاب ہو چکی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ظلم و بربریت اور انصاف کے قتل کی حکمرانی کسی طور بھی زیادہ عرصہ نہیں چل سکیں، اقوام متحدہ بے حسی سے باہر نکل کر انصاف پر مبنی فیصلے کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلائے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت انتہاپسندی و دہشتگردی کو فروغ دے رہی ہے، جنونی ہندوؤں کو مسلم نسل کشی اور ظلم و بربریت کرنے کا لائسنس دے دیا گیا ہے۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اسلامی ممالک اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیتے ہوئے عالمی سطح پر مسلمانوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button