دنیا

بھارت مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام بحال کرے،الحان عمر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امریکی خاتون کانگریس رکن الحان عمر نے مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی کم کرنے اور فوری طور پر مواصلاتی رابطے بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

زرائع کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں الحان عمر نے کہا کہ ’ ہمیں مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی رابطوں کی فوری بحالی، انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کا احترام، مذہبی آزادی اور کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کرنا چاہیےالحان عمر نے مزید کہا کہ ’ بین الاقوامی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر کے حقائق جاننے اور اس سے متعلق آگاہ کرنے کی مکمل آزادی ہونی چاہیے۔

خیال رہے کہ الحان عمر کا مذکورہ بیان فرانس میں منعقد جی-7 اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button