مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

بھارت مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندی کو روکے، آیت اللہ خامنہ ای

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہندوستان میں مظلوم مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا کہ اس قتل عام سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ آپ نے ان شرمناک واقعات کو فورا روکے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

رہبر انقلاب اسلامی کے مطابق یہ حکومت ہندوستان کی ذمہ داری ہے کہ انتہا پسند ہندوؤں اور ان کی حامی تنظیموں پر روک لگائے۔

آیت اللہ خامنہ ای کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر پیاغام دیا گیا کہ:

ہندوستان میں مسلمانوں کے قتل عام پر پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل غمزدہ ہیں۔ ہندوستان کی حکومت کو چاہئے کہ وہ عالم اسلام سے ہندوستان کی تنہائی کو روکنے کے لئے انتہا پسند ہندوؤں اور ان کی جماعتوں کا مقابلہ کرے اور مسلمانوں کا قتل عام بند کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button