دنیا
بھارت مقبوضہ کشمیر سے فوج نکالے،سینیٹر گیری پیٹرز
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امریکا کے سینیٹر گیری پیٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے فوج باہر نکالے اور شہریوں کو آزادی اظہار کی اجازت دے۔
زرائع کے مطابق ٹیکساس میں پاکستانی امریکن ڈیموکریٹ طاہر جاوید کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر گیری پیٹرز نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ظاہر کی اور مطالبہ کیا کہ بھارت فوج واپس بلائے اور لوگوں کو مذہبی آزادی دے۔گیری پیٹرز نے یقین دہانی کرائی کہ وہ مسئلہ پر دیگر اراکین سینیٹ سے بات کریں گے اور سینیٹ میں قرارداد پیش کی جائے گی۔دوسری جانب طاہر جاوید کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بارہ لاکھ افراد قیدیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور اُنہیں خوراک اور دواؤں تک رسائی بھی نہیں ہے۔