اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت،پاک فوج کے تین جوان شھید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بھارتی افواج کی لائن آف کنٹرول کی ایک بار پھر خلاف ورزی،بھارتی فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شھید،پاکستانی شیروں کی جوابی کاروائی میں بھارتی بنکر تباہ،پانچ بھارتی فوجی جہنم واصل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائین آف کنٹرول کی ایک بار پھر بدترین خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی پوسٹوں پر اندھنا دھند فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں پاک گوج کے تین شیردل جواننائک تنویر،لانس نائک تیمور اور سپاہی رمضان شھید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کاروائی کے نتیجے میں بھارتی بنکر تباہ ہو گیا اور پانچ بھارتی فوجی بھی واصل جہنم ہوگئے۔

یاد رہے کہ آج 15 اگست بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر باالخصوص جموں و آزاد کشمیر میں یوم سیاہ بھرپور جوش و خروش انداز میں منایا جا رہا ہے، اس موقع پر بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی بدترین خلاف ورزی اور پاکستانی فورسز پر اندھادھند فائرنگ نے بھارتی بوکھلاہٹ کو ظاہر کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button