دنیا

بھارتی ایئر سروس کا لڑاکا جیگوار طیارہ گر کر تباہ

شیعہ نیوز:ایئر سروس کا لڑاکا جیگوار طیارہ جمعہ کی شام کو معمول کی پرواز کے دوران انبالہ میں گر کر تباہ ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق، بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایئر سروس کا لڑاکا جیگوار طیارہ معمول کی پرواز کے دوران انبالہ میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی ٹرائیکا ایران کے خلاف معاندانہ پالیسی بند کرے، آیت اللہ احمد خاتمی

طیارے کا پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے بروقت بچنے میں کامیاب رہا۔ اس واقعے کے چند ہی گھنٹوں کے بعد ایئر فورس کے کارگو طیارے اے این-32 کو باگڈوگرہ میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

فضائیہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ کارگو طیارے اے این-32 کی لینڈنگ کے دوران گڑبڑ ہوئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ طیارے کے عملے کے ارکان محفوظ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button