اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر گولا باری، 2 بزرگ شہری شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)آئی ایس پی کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر گولا باری کے نتیجے میں 2 بزرگ شہری شہید ہوگئے جب کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دو بھارتی فوجی واصل جہنم ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو مارٹر ٹینک گائیڈڈ راکٹس سے نشانہ بنایا ہے نتیجے میں 61 سالہ حسن دین اور 75 سالہ لعل محمد شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دشمن کو بھرپور جواب دیتے ہوئے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دو بھارتی فوجیوں کی جہنم واصل ہونے اور متعدد فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں کو بھی نقصان پہنچا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button