اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی جاری، مزید 3 کشمیری شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، جہاں ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع شوپیاں میں مزید 3 شہادتوں کے بعد وادی میں 2 روز میں شہید کیے گئے کشمیریوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں نئے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم کے تقرری نوٹیفکیشن میں تاخیر

واضح رہے کہ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق بھارتی فوج نے 1 روز قبل 2 کشمیریوں کو بانڈی پورہ اور ضلع اسلام آباد میں شہید کیا تھا۔

کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے دونوں کشمیری نوجوانوں کو محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا۔ قابض بھارتی فوج نے بانڈی پورہ اور اننت ناگ میں نام نہاد آپریشن کی آڑ میں 5 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button