دنیا

بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

شیعہ نیوز: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے اور قابض فورسز نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا۔ بھارتی فورسز نے گزشتہ روز بھی 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا جس کے بعد دو روز میں شہید کشمیری نوجوانوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔گزشتہ روز ہی بھارتی عدالت نے دہشتگردی کی مالی معاونت کے جھوٹے مقدمے میں حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button