دنیا

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، 3 کشمیری شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور سرینگر میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں نشانہ بنایا۔ قابض فوج نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے تھے جبکہ بانہال سے بارہ مولہ تک ریل سروس کو بھی معطل کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button