دنیا

بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں گرفتار افراد کو رہا اور انکے حقوق بحال کرے،امریکہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امریکا نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق آزادی کو بحال اور گرفتار افراد کو فوری رہا کرے۔

زرائع کے مطابق اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک سینئر عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں اس مقبوضہ کشمیرکے عوام پر مستقل پابندیوں اور ان کو غیر قانون حراست میں لیے جانے کی رپورٹس پر تشویش ہے۔مقبوضہ کشمیرکے دورے کے بعد واپس آنے والے عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ہم انفرادی حقوق کے احترام، قانونی طریقہ کار کی تعمیل اور ایک جامع مذاکرات پر زور دے رہے ہیں۔بھارت کا ذکر کرتے ہوئے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار نے کہا کہ ’ہم قانونی کارروائی اور جامع بات چیت کے لیے ہر فرد کے حقوق کا احترام کرتے ہیں‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ جتنی جلد ممکن ہو خطے میں صورتحال معمول پر لانے کے لیے کام کیا جائے۔

امریکی صدر نے دونوں جوہری طاقتوں بھارت اور پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم اکثریت کے حامل پہاڑی خطے کشمیر کے تنازع کے حل کے لیے براہِ راست بات چیت کی جائے۔اس سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ کشمیر کی خطرناک صورتحال پر ایک مرتبہ پھر ثالثی کی پیش کش کی ہے۔ صحافیوں سے بات چیت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر دیرینہ، پیچیدہ اور حل طلب مسئلہ ہے اور ہم پاکستانی اور بھارتی قیادت سے رابطے میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button