دنیا

بھارتی پارلیمنٹ کے رکن اسد الدین اویسی کے گھر پر ہندو دہشت گردوں کا حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بھارت میں سرگرم ہندو دہشت گردوں نے بھارتی پارلیمنٹ کے مسلمان رکن اسد الدین اویسی کی سرکاری رہائشگاہ پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق انتہاپسند ہندو جماعت شیوسینا کے کارکنوں نے مسلمان رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کی سرکاری رہائش گاہ پر حملہ کیا اور گھر کے اندر توڑ پھوڑ کی۔

بھارتی ذرائع کے مطابق انتہائی سکیورٹی والے علاقے میں شیو سینا کے کارکنوں نے اسدالدین اویسی کے سرکاری گھر پر توڑ پھوڑ کی، ان کے نام کی تختی کو توڑ دیا، دروازے اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچایا۔گھر پر حملے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہا اگر ایک ایم پی کے گھر پر اس طرح توڑ پھوڑ ہوتی ہے تو اس سے کیا پیغام جاتا ہے؟ شیو سینا کو انتہاپسند اور دہشت گرد بنانے کی ذمہ دارحکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی )ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button