اہم پاکستانی خبریں

کشمیر کی خاطر کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں حالیہ اقدامات سے ایک نئی جنگ کا بیج بورہاہے ،جنگیں صرف ہتھیاروں سے نہیں لڑی جاتیں،27فروری بھارت کو یاد رکھنا چاہیے، اسکواڈرن لیڈر حسن اور ونگ کمانڈر نعمان تیار ہیں ،کلبھوشن بھارت کے پاکستان پر بالواسطہ حملوں کی مثال ہے ۔

زرائع کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ بھارت سوچ رہا ہے مغربی بارڈر سے پاکستانی فوج ہٹی تو اس کےلیے خطرہ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مودی کو ثالثی قبول نہیں تو صدر ٹرمپ سے کس موضوع پر بات کررہےہیں ،عالمی طاقتوں اور اہم سربراہان نےمقبوضہ کشمیر کے حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمارے خطے میں عالمی طاقتوں کے مفادات ہیں، پاکستان کو نظر اندز کرکے عالمی طاقتوں کے مفادات پورے نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہٹلر کے پیروکار مودی کی حکومت ہے، چین کا منصوبہ ون بیلٹ ون روڈ اس خطے میں پاکستان سے چل رہا ہے ۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کے 2 لاکھ سے زائد فوجی افغان سرحد کے ساتھ تعینات ہیں ۔ایران سے ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں لیکن مشرق وسطیٰ کے حالات کی وجہ سے کچھ مسائل ہیں ۔بھارت میں 22کروڑ مسلمان، سکھ اور دلت سمیت اقلیتیں انتہا پسند نظریات کے ظلم کا شکار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button