اہم پاکستانی خبریں

پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی ڈرون مارگرایا

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ ) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والا ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون ایل او سی کے پانڈو سیکٹر میں گرایا گیا۔

گزشتہ روز مذکورہ ڈورن ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 200 میٹر تک پاکستان کی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار بھارتی ڈرون طیارے مار گرائے جاچکے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال سرحدی خلاف ورزی پر پاک فوج کے ہاتھوں نشانہ بننے والا یہ دسواں ڈرون ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button