اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بھارت کا یوم آزادی، لاہور سمیت پاکستان بھر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بھارتی یوم آزادی کے موقع پر آج ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا، جبکہ سرکاری عمارتوں پر بھی سیاہ پرچم لہرائے جا رہے ہیں۔ لاہور میں یوم سیاہ کی مناسبت سے مرکزی یکجہتی کشمیر ریلی گورنر ہاوس سے نکالی جائے گی جو پنجاب اسمبلی پہنچے گی۔ ریلی میں حکومت کی تمام اتحادی جماعتیں شریک ہوں گی۔

زرائع کے مطابق آج 15 اگست بھارت کے یوم آزادی اور قابض بھارتی فورسز کی جانب سے مظلوم کشمیر ی عوام پر جاری مظالم اور مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت میں تبدیلی کی کوشش کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ آج ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا جبکہ سرکاری عمارتوں پر بھی سیاہ پرچم لہرائے جا رہے ہیں۔ لاہور میں یوم سیاہ کی مناسبت سے یکجہتی کشمیر ریلی گورنر ہاوس سے نکالی جائے گی جو پنجاب اسمبلی پہنچے گی۔ ریلی میں حکومت کی تمام اتحادی جماعتیں شریک ہوں گی۔ ریلی کی قیادت گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کریں گے۔

یوم سیاہ کے موقع پر پاکستان کے تمام ٹی وی چینلز نے اپنے لوگو کا رنگ بھی سیاہ کرکے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ آج یوم سیاہ منانے کا اعلان قومی سلامتی کمیٹی نے کیا تھا۔ ریلیوں میں بھارت کو کشمیر کو آزاد کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ یوم سیاہ پر آئی ایس پی آر نے بھی اپنے ٹویٹر اکاونٹ کا ڈسپلے سیاہ کر دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کیساتھ ہے، ان شاءاللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا اور کشمیر ظلم کی سیاہ رات سے نجات پائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button