انڈونیشیا کا غزہ کی پٹی میں 100 مساجد تعمیر کرنے کا اعلان
شیعہ نیوز: انڈونیشیا کی مساجد کونسل نے کہا ہے کہ وہ "فلسطین میں غزہ کی پٹی میں 100 مساجد تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
انڈونیشیا کے سابق نائب صدر محمد یوسف کلہ جو اس وقت انڈونیشین مساجد مینجمنٹ کونسل کے چیئرمین ہیں نے "غزہ کی صورت حال کے بارے میں انڈونیشیائی کمیونٹی کو آگاہ کرنے کی اہمیت کی طرف اشارہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ میں ڈیڑھ سال کے دوران ایک ہزار سے زائد مساجد شہید ہوچکی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ "پہلے قدم کے طور پر، انڈونیشیا کی مساجد کونسل 10 نیم مستقل مساجد تعمیر کرے گی، جس کی کل تعداد 100 مساجد تک پہنچ جائے گی۔”
یہ بھی پڑھیں : شمالی غزہ پٹی کی تعمیر نو میں تاخیر کا امریکی منصوبہ!
انہوں نے اپنی "امید کا اظہار کیا کہ انڈونیشیا میں نمازی غزہ میں مساجد کی تعمیر میں مدد کے لیے اپنی مالی صلاحیتوں کا 5-10 فی صد تک اپنی زکوٰۃ اور خیرات دیں گے”۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے غزہ میں متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ قائم کیا ہے اور اس بات کا تعین کریں گے کہ تعمیراتی عمل کو کیسے نافذ کیا جائے”۔
یوسف نے انڈونیشیا میں نمازیوں کو اس پروگرام میں شرکت کی ترغیب دیتے ہوئے تباہ شدہ مساجد کی تعمیر نو میں مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔
غزہ کی پٹی میں جنگ بندی 19 جنوری کو عمل میں آئی تھی اور اس کا پہلا مرحلہ 42 دن تک جاری رہے گا، جس کے دوران مصر، قطر اور امریکہ کی ثالثی میں دوسرا اور پھر تیسرا مرحلہ شروع کرنے کے لیے مذاکرات ہوں گے۔
سات اکتوبر 2023 ءسے 19 جنوری 2025 کے درمیان قابض اسرائیلی افواج نے امریکی حمایت سے غزہ میں نسل کشی کی، جس میں تقریباً 159,000 فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جن میں سے زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔ 14000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔