پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

نا تجربہ کار حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا,علامہ شبیر حسن میثمی

شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں بھی کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈ شینڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، مختلف مقامات پر سحری اور افطاری کے وقت لوڈ شیڈنگ کا ہونا شہریوں کواذیت دینے کے مترادف ہے، وفاقی و صوبائی حکومتیں عوام کو سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہوگئیں، ایک طرف معاشی بحران اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ رکھی ہے تو دوسری جانب نا تجربہ کار حکمرانوں نے اس ملک کو تباہی کےدھانے پر لا کھڑا کیا ہے روز بروز عوام پر خاموشی سے نئے ٹیکس لگا دیئے جاتے ہیں کے الیکٹرک انتظامیہ سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ رمضان المبارک میں سحر و افطار کے وقت لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button