ٖغیر ضروری اخراجات کنٹرول کرکے مہنگائی پر قابو پایا جا سکتا ہے، علامہ ریاض نجفی
شیعہ نیوز:وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کفایت شعاری، خود انحصاری اور قناعت پسندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے اگر ہمارے ملک سے عیاشیاں اور غیر ضروری چیزوں کے استعمال کو ختم کر دیا جائے تو ہم مہنگائی کے بڑھتے اس طوفان کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا ذکر کثرت سے کرتے رہیں۔ تو ہم دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا مہنگائی کے پر قابوپانے کیلئے بانی انقلاب اسلامی امام خمینی کے فرمان پر عمل کرنا ہوگا، انہوں نے فرمایا تھا: ایرانی قوم اگر مہنگائی پر کنٹرول کرنا چاہتی ہے تو ان چیزوں کو دوسرے ممالک سے نہ منگوائیں جن کے بغیر تم زندہ رہ سکتے ہو۔
جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے حافظ ریاض نجفی نے کہا ہمارے ملک میں مہنگائی کا مسئلہ زور و شور پر ہے۔ ہمارے حکمران آئی ایم ایف ،امریکہ، جرمنی ،فرانس اور دوسرے ممالک کی طرف نگاہیں لگائے بیٹھے ہیں تاکہ ان سے مدد مل جائے حالانکہ ان کے پاس اللہ تعالیٰ کی علیٰ کل شئی قدیر ذات موجود ہے۔ ان کے پاس محمد و آل محمد جیسے پاک و پاکیزہ خاصان خدا وسیلے کی شکل میں موجود ہیں۔ پس ہمیں اس بات پر فکرمند ہونا چاہیے کیا ہم اللہ کو مانتے بھی ہیں یا نہیں؟
انہوں نے کہا کہ ہم اپنا احتساب کریں کہ روزمرہ کے معاملات میں ہمیں اللہ تعالیٰ کتنا یاد رہتا ہے۔ رزق اور روزی کمانے کے وقت کتنا ہم اللہ کے احکام پر عمل کرتے ہیں؟ ایسا نہ ہو کہ اپنے اعمال کے اعتبار سے کہیںہم حقیقت میں مسلمان کی تعریف پر بھی پورے بھی نہ اترتے ہوں۔حالات کا بغور جائزہ لیں تویہ تلخ حقیقت ہے کہ ہم شیعہ صرف اہل بیت ؑ کے تذکرے تک جبکہ اہل سنت صرف پیروں فقیروں کی حد تک محدود ہو گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کسی کو یاد بھی نہیں ہے۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ محمد و آل محمد کو بھی پیدا کرنے والا ہے۔اس لئے ہمیں اپنے اعمال پر غور کرنا چاہیے کہ ہم اللہ تعالیٰ کو کتنا یاداور اس پر توکل کرتے ہیں؟