پاکستانی شیعہ خبریں

مہنگائی کی شدت کم نہ ہونا حکومتی نا اہلی ہے،

شیعہ نیوز:جعفر یہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ نثار قلندری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود مہنگائی کی شدت برقرار رہنے کو حکومتی نا اہلی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان ہوتے ہی تاجر طبقے کی جانب سے اشیائے خوردونوش کے نرخ بڑھا دیے جاتے ہیں تاہم قیمت میں کمی کے اعلان کے بعد بھی مہنگائی کا بدستور بڑھتے رہنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔بجلی اور عام اشیاء کی قیمتوں میں کمی نہ ہونا اس مافیا کی بالادستی کو ظاہر کرتا ہے جو خود کو ہر انتظامی طاقت سے بالا سمجھتا ہے ۔ حکومت کے اداروں کی غفلت عوام کے لیے درد سر بنتی جا رہی ہے عوام کو ماضی کی طرح محض اعلانات سے خوش کرنے کا دور اب گزر چکا ہے اگر حکومت کی طرف سے عام آدمی کو ریلیف نہ ملا تو پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر حکومت کا اترانا بلاجواز ہے انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعدپمپوں سے پیٹرول غائب کر دیاجاتاہے حکومت کو چائیے کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کا

محاسبہ بھی کرے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button