مشرق وسطی

فلسطین میں خود ساختہ اسرائیلی ریاست کی غیرانسانی کارروائياں

شیعہ نیوز: اسرائیلی بلدیہ نے مشرقی بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام پر جنگ میں ہلاک ہونے اپنے سپاہیوں کی ایک یادگار تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الشیخ جراح کے مقام پر 1967ء کی جنگ میں ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی یاد میں چھاتہ بردار بریگیڈ 71 کے فوجیوں کی یادگار تعمیر کی جا رہی ہے جہاں ایک کنٹرول ٹاور اور چھوٹا رن وے بھی بنایا جائے گا۔

ادھر ایک اطلاع کے مطابق صیہونی حکومت نے حی البستان میں بڑے پیمانے پر گھروں کو منہدم کئے جانے کی منصوبہ بندی کی ہے جس پر عنقریب عمل درآمد کیا جائے گا۔

بتایا جاتا ہے کہ صیہونی حکومت کی بلدیہ، علاقے کی یہودی سازی کے منصوبے کے تحت کئی عرصے سے حی البستان میں فلسطینیوں کے سیکڑوں مکانات کو مسمار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

حی البستان کی دفاعی کمیٹی کے ایک رکن فخری ابودیاب نے کہا ہے کہ اس محلے میں فلسطینیوں کے 100 گھرانے آباد ہیں جنہیں ان کے گھروں سے بے گھر کرنے کے بعد اس جگہ ایک پارک تعمیر کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button