
شورکوٹ میں انسانیت سوز واقعہ سکیورٹی اداروں کیلئے سوالیہ نشان ہے، علامہ اقتدار نقوی
شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ جھنگ کی تحصیل شورکوٹ میں انسانیت سوز واقعہ ایک بار پھر فرقہ واریت کو ہوا دینے کا آغاز ہے، ماضی میں ضلع جھنگ کو ملک دشمن عناصر نے آگ میں جھونکا ہے، ایک بار پھر منظم سازش کے تحت ایک سید زادے کو بیدردی کے ساتھ شہید کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کالعدم جماعت کے دہشتگرد لیاقت بھولی اور اُس کے پس پردہ عناصر کو عبرتناک سزا دے، تاکہ دوبارہ اس طرح کا کوئی واقعہ رونما نہ ہوسکے۔
اُنہوں نے کہا کہ تحصیل شورکوٹ میں کالعدم جماعت کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں تشویشناک ہیں، ڈی پی او جھنگ اور آر پی او فیصل آباد جواب دیں کہ کس کے کہنے پر شیعہ نسل کشی کا آغاز کیا جا رہا ہے، ہم پُرامن لوگ ہیں اور ہمیں اس ملک کی سالمیت عزیز ہے، اگر ان دہشتگردوں کا قلعہ قمع نہ کیا گیا تو جھنگ کے حالات خراب ہو جائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت میں ہونے والا واقعہ اور جھنگ میں ہونے والا واقعہ اسلام اور پاکستان دشمنی کا نتیجہ ہے، ملک میں اب بھی ایسے دہشتگرد موجود ہیں، جنہیں تختہ دار پر لٹکانے کی ضرورت ہے۔