انسانی حقوق و شہری آزادی عوام کا آئینی حق ہے، علامہ ساجد نقوی
شیعہ نیوز : علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق و شہری آزادی پاکستانی عوام کا آئینی حق ہے اور شہری و آئینی حقوق کے تحفظ کیلئے قربانی بڑی اہمیت کی حامل ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے 30ستمبر 1988ءیوم شہدائے ڈیرہ اسماعیل خان کے موقع پر کیا ۔
علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ موجودہ نظام کو چاہیے کہ ملک میں ایسے حالات پید ا نہ کریںکہ شہری اپنے حقوق کیلئے قربانیاں دینے پر مجبور ہوجائیں بلکہ شہرآزادیوں کا تحفظ اس انداز میںہو کہ یہ نوبت ہی نہ آئے کہ وہ اپنے آئینی حقوق کیلئے جدوجہد کریں یا قربانی دیں ۔ڈیرہ اساعیل خان کے شہریوںکی اپنے آئینی حقوق کے حصول کیلئے قربانی نے عوام کے اندر شعور بیدار کیا انکی قربانیاں قابل قدر ہیںاس سے شہریوں میں جذبہ قربانی ہمیشہ زندہ رہے گا ۔
علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ عزا داری کسی مکتب یا مسلک کےخلاف نہیں بلکہ ظلم کیخلاف صدائے احتجاج ہے اور آئین پاکستان کی روسے یہ نہ صرف مذہبی حق بلکہ عوام کی آئینی و قانونی اور شہری آزادیوں کامسئلہ ہے جس پرکسی قسم کی قدغن قابل قبول نہیں ۔یہی وجہ ہے کہ 30ستمبر 1988ءکو ڈیرہ اسماعیل خان میں شہری آزادیوں کو سلب کرنے کی کوشش ناکام بنانے کیلئے درجنوں عزاداروں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور قربانی دے کر عوام کی شہری و آئینی حقوق کاتحفظ کرکے آئین و قانون کی بالا دستی کویقینی بنایا۔
علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ تشکیل پاکستان کے وقت ریاست پاکستان نے ہمارے آباو اجداد اورہم سے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ ہمارے جان و مال ، آینی و قانونی حقوق اور شہری آزادیوں کا ہر حال تحفظ کرے گی مگر بد قسمتی سے مختلف طریقوں سے عوام کے حقوق پر قدغن لگانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں جو ناقابل قبول ہیں ۔
آخر میں علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھاکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی عظیم قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ضرورت اس امر کی ہے کہ ملکی ترقی ،داخلی سلامتی اور عوامی خوشحالی کیلئے آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنایاجائے ۔