مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

انشاء الله عنقریب انصارالله فورسز کے ہمراہ بیت الله الحرام میں نماز ادا کرینگے،

شیعہ نیوز :عراقی عوامی مزاحمتی فورس حرکۃ النجباء کے سربراہ شیخ اکرم الکعبی نے یمن کی مسلح افواج کی جانب سے جارح ملک سعودی عرب میں واقع تیل کی اہم تنصیبات کے قدس-2 میزائلوں کے ذریعے کامیابی کے ساتھ نشانہ بنائے جانے پر ایک مختصر پیغام میں انصاراللہ یمن کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے پیغام میں حرکۃ النجباء کے سربراہ نے لکھا ہے کہ مبارک ہو اے اللہ، اس کے رسولؐ اور امیرالمومنینؑ کے انصار! (انصاراللہ) اور اے زید بن علی علیہ السلام کی اولادو! شیخ اکرم الکعبی نے اپنے پیغام میں مزید لکھا ہے کہ ہم سرتاپا اس امید میں غرق ہیں کہ ان شاء اللہ بہت جلد بیت اللہ الحرام کے صیہونی آلۂ کاروں سے پاک کر دیئے جانے کے بعد وہاں آپ کے ہمراہ نماز ادا کریں گے۔ انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں انصاراللہ یمن کی کامیابی اور ان کے دشمنوں کی نابودی کے لئے دعائیہ الفاظ بھی لکھے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close