
مفت آٹا کی اداکاری کی بجائے مہنگائی میں کمی کی ضرورت ہے، صاحبزادہ حامد رضا
شیعہ نیوز:سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضانے کہا ہے کہ 13 رکنی ڈکیت گینگ آئین پاکستان پر شب خون مارنے کی کوشش کر رہی ہے۔ حکومت کی ناقص پالیساں غریب لوگوں کی جان لے رہی ہیں۔ مفت آٹا کی اداکاری کی بجائے مہنگائی میں کمی کی ضرورت ہے۔ بھکاری حکومت نے غریب قوم کو بھی آٹے کی قطاروں میں کھڑا کرکے بھکاری بنا دیا ہے۔ غریب کی غربت کا مذاق اڑنا حکومت کا شرمناک فعل ہے۔ حکمرانوں نے غریب کا جلتا چولہا ٹھنڈا کر دیا ہے. اقتدار پر قابض امپورٹڈ حکمران عدلیہ سمیت تمام اداروں کے اختیارات پر شب خون مارنا چاہتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم آئین پاکستان کے تحفط کیلئے عدلیہ کیساتھ کھڑی ہے۔ انتخابات میں پی ٹی آئی واضح کامیابی حاصل کرے گی۔ رمضان المبارک کے مقدس ایام میں عوام حکمرانوں کو بددعائیں دے رہی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا حکومتی مافیاء نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ بجلی پر فی یونٹ فکس سرچارج کی منظوری سے صارف پر مزید مالی بوجھ بڑے گا۔ ملک میں شرح غربت میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے، حکمرانوں کے پاس جھوٹی تسلیوں کے سوا کچھ بھی نہیں بچا