پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عام آدمی کو ریلیف دینے کی بجائے مشکلات میں جکڑا جا رہا ہے، علی حسین نقوی

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامی معاملات پر حکومت کی گرفت کمزور پڑچکی ہے، عام آدمی کو ریلیف دینے کی بجائے مشکلات میں جکڑا جا رہا ہے، متوسط طبقے کی ماہانہ آمدن اور اخراجات میں عدم مطابقت معاشی مسائل میں اضافے کا باعث بنی ہوئی ہے، ملک کے اکثریتی طبقے کی زندگی کو مہنگائی کی اس اذیت سے بچانے کے لئے ضروری اقدامات کئے جانے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیمنٹ و سریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور پاکستان روپے کی گراوٹ ملکی معیشت کے لئے شدید دھچکا ہے، حکومت کو اس جانب فوری اور سنجیدہ توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی صنعت اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے زرمبادلہ نے ملکی معیشت کو سہارا دیا ہوا تھا لیکن قیمتوں میں حالیہ اضافہ تعمیراتی صنعت کے لئے نقصان دہ ہے، بیرونی قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات ضروری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button