مشرق وسطی

اسلامی مقدسات اور اہم شخصیات کی توہین ریڈ لائن کو عبور کرنے کے مترادف ہے: مسعود بارزانی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی (KDP) کے سربراہ نے، اس جماعت کے ایک رہنما کی جانب سے شیعہ مراجع کرام کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مقدسات اور اہم شخصیات کی توہین ریڈ لائن کو عبور کرنے کے مترادف ہے اور اس کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق، عراقی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی (KDP)  کے سربراہ مسعود بارزانی نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ کردستان کے عوام مذھبی شخصیات کا خاص احترام کرتے ہیں اور کردستان کی ثقافت دینی ہم آہنگی اور مسالمت آمیز طریقے سے زندگی گذارنے اور ایک دوسرے کا احترام کرنے پر استوار ہے۔

 انہوں نے کہا کہ جس شخص نے مراجع دینی کی توہین کی اسے گرفتار کرلیا گیا اور اسے اس کے کئے کی سزا دلوانے کیلئے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

مسعود بارزانی نے اسی طرح بغداد میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ہیڈکوارٹر کو آگ لگانے کی بھی مذمت کی۔

واضح رہے کہ عراقی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی (KDP)  کے رہنما «نایف الکردستانی» نے اتوار کے روز ٹوئیٹ کرتے ہوئے شیعہ مراجع کی توہین کی، جس  پر شیعہ جماعتوں کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button