مشرق وسطی

انتہا پسند یہودیوں کا مسجد اقصیٰ میں توراتی مدرسے کا مطالبہ

شیعہ نیوز : اسرائیل کی مسجد اقصیٰ میں ہیکل سلیمانی کے علم بردار گروپوں نے اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر امیر کوحانا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں یہودی معبد کے قیام کے لیے اقدامات کریں۔

رپورٹ کے مطابق یہودی انتہا پسند گروپوں کے اتحاد ’’ اتحاد تنظیمات ہیکل‘‘ کے سربراہ نے داخلی سلامتی کے وزیر کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں ایک مستقل توراتی مدرسہ قائم کریں جس میں یہودی  طلبا کو مذہبی تعلیمات دی جائیں۔

مکتوب میں یہودی آباد کاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں‌کو تلمودی اور توراتی تعلیمات کے حصول کے لیے  مذہبی اسکول میں داخل کرائیں۔

مکتوب میں حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کو زیادہ سے زیادہ دھاووں کے لیے آزادی اور سیکیورٹی فراہم کریں۔

ادھر صیہونی انتہا پسند تنظیموں‌نے مسجد اقصیٰ کو زمانی اور مکانی تقسیم کے لیے سازشیں‌ دوبارہ شروع کردی ہیں۔ انتہا پسند تنظیموں کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں میں مذہبی کتب اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button