
حلب کے نواح میں شدید جھڑپیں، جولانی گروہ کے ہاتھوں قتل عام کا خدشہ
شیعہ نیوز: شام کے صوبہ حلب کے مشرقی نواحی شہر منبج میں سکیورٹی صورت حال ایک بار پھر سنگین ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، شام کے صوبہ حلب کے مشرقی نواحی شہر منبج میں سکیورٹی صورت حال ایک بار پھر سنگین ہوگئی ہے، جہاں کرد ڈیموکریٹک فورسز اور دہشت گرد تنظیم جولانی سے وابستہ عناصر کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : صرف موساد کے پاس ہی تمہاری عیاشی کے ویڈیو نہيں ہیں تو اپنی حد میں رہو!
مقامی ذرائع کے مطابق، تین دیہاتوں میں جھڑپیں ہورہی رہیں، جہاں فریقین ایک دوسرے پر شدید گولہ باری اور مارٹر حملے کررہے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ قسد اور جولانی گروہ کے درمیان اس سطح کی براہ راست جھڑپیں منبج کے مشرقی دیہی علاقوں میں دیکھی گئیں۔
عینی شاہدین اور مقامی مکینوں نے اس صورت حال پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق، دونوں فریقوں کے درمیان کم از کم 30 مقامات پر براہ راست تصادم کا امکان موجود ہے، جس سے حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔
شہریوں، بالخصوص علوی اور دروزی اقلیتوں کو یہ اندیشہ لاحق ہے کہ جولانی گروہ کی جانب سے ماضی کی طرح ایک بار پھر عام شہریوں کے خلاف قتل عام، اغوا اور جبری نقل مکانی جیسے مظالم دہرائے جاسکتے ہیں۔