دنیا

اسرائیلی حکومت کے خلاف یونیورسٹیوں میں مظاہروں میں شدت، طلباء کو سرکوب کیا جائے، امریکی عدالت

شیعہ نیوز: امریکی تعلیمی اداروں میں فلسطین میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف طلباء کے مظاہروں میں شدت آرہی ہے، امریکی عدالت نے مظاہرین کے ساتھ سختی کرنے کا حکم دیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ امریکی مختلف ریاستوں میں تعلیمی اداروں میں طلباء کی جانب سے فلسطین میں جاری صہیونی مظالم کے خلاف احتجاج شدت اختیار کررہا ہے۔

ریاست جارجیا کے پراسیکیوٹر نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔

فلسطینیوں کے ساتھ حمایت اور فوری جنگ بندی کی حمایت میں طلباء کا احتجاج پولیس کے ساتھ تصادم کی شکل اختیار کرگیا۔ امریکی پولیس کی جانب سے طلباء پر تشدد کے بعد ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پولیس رویے پر شدید تنقید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علاقے میں سیکورٹی کے قیام کا واحد راستہ، اسرائیل کی حرکتوں پر لگام لگانا ہے، ایروانی

ایمنسٹی نے کہا ہے کہ امریکی سیکورٹی حکام نے سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے کئی طلباء کو گرفتار کیا ہے۔ امریکہ کی جانب سے غزہ میں استعمال کرنے کے لئے صہیونی حکومت کو ہتھیاروں کی فراہمی کے بعد احتجاج کا حق ہے۔

انسانی حقوق کے عالمی ادارے نے امریکی یونیورسٹیوں کو اپیل کی ہے کہ طلباء کے ساتھ تشدید آمیز سلوک سے گریز کریں۔

یاد رہے کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف امریکی طلباء کئی روز سے احتجاج کررہے ہیں۔ ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی یونیورسٹیوں میں طلباء احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے۔

پولیس کی مداخلت کے بعد یونیورسٹیوں میں جاری پرامن مظاہرے پرتشدد رخ اختیار کرگئے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں اب تک کیلی فورنیا یونیورسٹی کے 93 جبکہ ٹیکساس یونیورسٹی کے 34 طلباء گرفتار ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button