
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
وزیرداخلہ کا دورہ عراق، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی قائدین بھی ہمراہ
شیعہ نیوز: وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ عراقی ہم منصب کی دعوت پر 4 روزہ دورے پر عراق روانہ ہوگئے۔ رانا ثناء اللّٰہ کے ساتھ علماء کرام کا وفد بھی عراق روانہ ہوا ہے۔ اس دورے پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ عراقی صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے ملاقات کریں گے۔ دورۂ عراق میں زائرین کی سہولت اور ان کی مشکلات کے حل سے متعلق بات کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ علمائے کرام کے وفد کے ہمراہ عراق روانہ ہوگئے ہیں،ان کے ہمراہ وفد میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ شبیر میثمی، علامہ افتخار حسین نقوی اور علامہ محمد حسین اکبر بھی شامل ہیں۔
اس دورے کے دوران زائرین کے مسائل کے حوالے سے عراقی حکومت سے ملاقاتیں ہوں گی، جس میں زائرین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوششیں کی جائینگی۔