دنیا

عالمی فضائی کمپنیوں نے تل ابیب کے لئے پروازیں بند کردیں

شیعہ نیوز: بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے اسرائیل کی مخدوش سیکورٹی حالات کی وجہ سے تل ابیب کے لئے اپنی پروازیں بند کردی ہیں۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں مواصلاتی آلات میں دھماکوں کے بعد لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی عوام کو اجتماعی سزا دینے کا کوئی جواز نہیں، وینس لینڈ

حزب اللہ نے صہیونی حکومت پر انتقامی حملوں کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اسرائیل میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

حالات مزید خراب ہونے کی وجہ سے اسرائیل میں فعالیت کرنے والی مغربی فضائی کمپنیوں نے دوسرے ممالک کی طرف منتقل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی معروف فضائی کمپنی ڈیلٹا نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال تک کے لئے نیویارک اور تل ابیب کے درمیان پروازیں معطل کی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے کئی یورپی فضائی کمپنیوں نے بھی بن گوریان ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بند کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button