دنیا

عالمی عدالت میں صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کی جانچ شروع

شیعہ نیوز:عالمی فوجداری عدالت کی پراسیکوٹر نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جنگي جرائم کی تحقیقات شروع کر دی گئي ہیں۔

فاتو بینسودا نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جنگي جرائم کے بارے میں تحقیقات آزادانہ اور غیر جانبدارانہ طور پر انجام پائیں گي۔

ہیگ کی عالمی عدالت نے فروری سنہ دو ہزار اکیس میں اعلان کیا تھا کہ اسے فلسطینیوں کے خلاف اسرائيل کے جنگي جرائم کی جانچ کا حق حاصل ہے۔

آئي سی سی کے اس اقدام کا جہاں فلسطینی حکام نے خیر مقدم کیا تھا، وہیں صیہونی حکومت نے اس پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔

عالمی فوجداری عدالت کی پراسیکوٹر فاتو بینسودا نے سنہ دو ہزار انیس میں کہا تھا کہ غرب اردن اور غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے جنگي جرائم کے بعد، ان جرائم کے بارے میں تحقیقات شروع کرنے کی ایک منطقی بنیاد ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button