پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملک دشمن بین الاقوامی قوتیں پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں، علامہ شبیر میثمی

شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے قافلے پر خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال روز بروز بگڑتی جا رہی ہے، ملک کے مختلف صوبوں میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، پاکستان کی عوام جو غربت، مہنگائی، بے روزگاری سے پہلے ہی پریشان تھی اب وہ عوام ملک میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے دوچار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن بین الاقوامی قوتیں پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے حقیقی بنیادوں پر اقدامات کرے، ہم حکومت سیکیورٹی فورسز کے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پر خودکش دھماکے کی غیرجانب دارانہ تحقیقات کرکے اس خودکش دھماکے کے ماسٹر مائنڈ عناصر کو بے نقاب کیا جائے اور مجرموں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button