
کربلائے معلی میں بین الاقوامی ندائے الاقصی کانفرنس، دنیا کے 60 ملکوں کے نمائندوں کی شرکت
شیعہ نیوز: کربلائے معلی میں بین الاقوامی ندائے الاقصی کانفرنس جمعہ کو شروع ہوگئی جس میں دنیا کے 60 ملکوں کے مندوبین شریک ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کربلائے معلی میں بین الاقوامی ندائے الاقصی کانفرنس میں دنیا کے 60 ملکوں کی 400 سے زیادہ مذہبی، ثقافتی اور سیاسی شخصیات شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : شہید قائدعلامہ عارف الحسینیؒ آج بھی زندہ اور انکا راستہ ہر ایک شیعہ سُنی مسلم کے لئے مشعل راہ ہے،علامہ حسن ظفرنقوی
کانفرنس کا مقصد فلسطین کے حالات، قدس شریف اور فلسطینی امنگوں پر تبادلہ خیال ہے۔
قدس شریف ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بعد عالم اسلام کا تیسرا مقدس شہر ہے جس میں مسلمانوں کا قبلہ اول مسجد الاقصی موجود ہے۔
غاصب صیہونی حکومت 1967 میں مشرقی بیت المقدس پر قبضے کے بعد، قبلہ اول کی مسلسل بے حرمتی اوراس شہر کے فلسطینیوں کو یہاں سے بے دخل کرکے، مسلمانوں کے اس مقدس شہر کو یہودی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے۔
کربلائے معلی میں پہلی بین الاقوامی ندائے الاقصی کانفرنس، 2023 میں اربعین حسینی کے موقع پر اور دوسری 2024 کے اربعین حسینی کے موقع پرمنعقد ہوئی اور تیسری بین الاقوامی ندائے الاقصی کانفرنس آج جمعہ کو کربلائے معلی میں شروع ہوئی۔