عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی بند کروائیں، حسین مقدسی
شیعہ نیوز:سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ حضرت ام البنین ایثار و قربانی کا پیکر تھیں جنہوں نے علمدار کربلا حضرت ابو الفضل العباس سمیت اپنے چاروں بیٹے نواسہ رسول امام حسین پر قربان کر کے دنیائے وفا کو سر اٹھا کر جینے کا انمول درس دیا۔ دنیا بھر میں جاری حریت و آزادی کی تحریکوں کا سرچشمہ کربلا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے کی مرکزی ایام مادر عباس علمدار کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ مقدسی نے باور کرایا کہ 5 جنوری مظلومین کشمیر یوں کے حق خود ارادیت کی یاد تازہ کرتا ہے جب 1949 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ قرارداد کے ذریعے بھارت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے حق خود ارادیت کا موقع فراہم کرے۔ انہوں نے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ قابض بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی اور مظالم بند کروائیں ۔