عالمی تنظیموں نےٖ غزہ میں شہری دفاع کو ایندھن کی فراہمی روک دی
شیعہ نیوز: غزہ میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے اس علاقے میں بے گھر ہونے والے شہریوں کو فراہم کی جانے والی انسانی خدمات اور سروسز کو مکمل طور پر بند کرنے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ اس نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کا دعویٰ جنوبی غزہ کی پٹی کا علاقہ "انسانی زون” میں شامل ہے۔
سول ڈیفنس میں سپلائی اور آلات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد المغیر نے کہا کہ "غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی ظالمانہ جارحیت کے آغاز سے ہی بین الاقوامی تنظیموں نے قابض فوج کی طرف سے روکے جانے کے بہانے ہمیں ایندھن فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے”۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ غزہ کی پٹی کے جنوب مغرب میں نامزد "انسانی زون” میں ہمیں ایندھن فراہم کرنے سے بین الاقوامی تنظیموں کے انکار کی وجہ سے سول ڈیفنس ایک گھمبیر بحران کا شکار ہے۔ ان بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے نامعلوم جواز فراہم کرتے ہوئے غزہ کے سول ڈیفنس کو ایندھن کی فراہمی روکنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایگنیس کالمر کی صیہونی حکومت کو اسلحہ دینے کی مذمت
المغیر نے اس بات پر زور دیا کہ سول ڈیفنس کا عملہ اب بھی غزہ کی پٹی میں کم سے کم دستیاب وسائل اور صلاحیتوں کے ساتھ اپنی انسانی خدمات فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس لمحے تک ہم اپیل اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ ضروری ایندھن فراہم کیا جائے تاکہ ہم اپنی گاڑیاں چلا سکیں اور اپنا انسانی فریضہ سرانجام دے سکیں۔ اس ہفتے فائر اور ریسکیو کی 13 گاڑیوں نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ جس کے بعد ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے کھڑی گاڑیوں کی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے۔
المغیر نے بین الاقوامی اداروں اور اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور کو خبردار کیا کہ شہری دفاع کو ایندھن کی فراہمی میں مسلسل روک تھام سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت سے بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔
امریکی اور مغربی ممالک کی مکمل حمایت سے قابض صہیونی فاشسٹ فوج نے سات اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی میں نسل کشی جاری رکھی ہوئی ہے۔