خواتین کا عالمی دن درحقیقت فلسطینی شیر دل خواتین کا ہے، ناصر کنعانی
شیعہ نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس سال خواتین کا عالمی دن فلسطینی کی شیر دل خواتین اور ماؤں سے تعلق رکھتا ہے اور اسے ظالم اسرائیلی حکومت کی عالمی مذمت کے دن میں تبدیل ہونا چاہیے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ 8 مارچ اور خواتین کا عالمی دن خواتین کے حقوق کی حمایت کے دعویدار بعض جھوٹے لوگوں کے مضحکہ خیز اور توہین آمیز بیانات کا موقع نہیں بننا چاہیے کہ جو خواتین کو ایک ٹول کے طور پر دیکھتے ہیں اور انسانی، ثقافتی اور سماجی حقوق کی خلاف ورزی کا ایک شرمناک ٹریک ریکارڈ رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنا لاکھوں پیروکاروں کی توہین ہے، ایرانی وزیر خارجہ
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے حقوق کے ان جھوٹے دعویداروں کا منافقانہ طرز عمل پوری دنیا پر واضح ہو چکا ہے کہ جنہوں نے فلسطین میں ہزاروں بے گناہ عورتوں اور بچوں کے وحشیانہ قتل پر آنکھیں بند کر کے خواتین اور بچوں کو بے دردی سے قتل کرنے والی دہشت گرد حکومت کی حمایت جاری رکھی ہوئی ہے۔
کنعانی نے زور دے کر کہا کہ اس سال کا عالمی یوم خواتین فلسطین کی شیر دل خواتین اور ماوں سے تعلق رکھتا ہے اور اسے ظالم اسرائیلی حکومت کی عالمی مذمت کی فرصت میں بدلنا چاہیے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کو ہیومن رائٹس کمیشن سے نکال باہر کرنا ہزاروں خواتین کے قتل، انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب، شہری آبادی خاص طور پر خواتین اور بچوں کو منظم بھوک کا شکار بنانے اور فلسطینی ماؤں کو ان کے بچوں کی تدریجی موت کے باعث شدید ذہنی اور نفسیاتی تکلیف پہنچانے کے باعث عالمی مطالبہ بن چکا ہے۔