مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عالمی سطح پر تین اگست کو فلسطینی اسیران کی رہائی کا دن منایا جائے، اسماعیل ھنیہ

شیعہ نیوز: حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اپیل کی ہے کہ تین اگست کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے فلسطینی اسیران کی رہائی کے لیے مطالبے کے دن کے طور پر منایا جائے اور ان کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی کا مطالبہ کیا جائے۔

اس مقصد کے لیے اسماعیل ھنیہ نے ہفتے کا روز مقرر کیا ہے۔ حماس کے سربراہ کی طرف سے جاری کردہ بیان جو اتوار کے روز شائع ہونے والے  بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے اس اسیران کی رہائی کے لیے دی گئی کال کے موقع پر وسیع پیمانے پر یشرکت یقینی بنائی  جائے۔ تاکہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کو خوفناک حد تک پرتشدد قید سے  نجات مل سکے جہاں ان پر اسرائیلی فورسزکا بہیمانہ تشدد کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی وحشتناک حالت

حماس سربراہ کا یہ بیان اتوار کی شام سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیل سات اکتوبر سے ا ب تک 39200 سے زائد فلسطینیوں کو قتل کرنے کے بعد بھی ان کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ منتظر ہیں کہ تین اگست کو فیصلہ کن طرز کا مظاہرہ فلسطینی اسیران کی رہائیوں کے لیے ہر علاقے میں کیا جائے گا۔ اس مظاہرے میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں کے مکین ، فلسطینی ڈائسپورا جو دنیا بھر میں موجود ہے وہ بھی اپنے اپنے علاقوں میں اس کا بھر پور اہتمام کریں گے۔

فلسطینی رہنما اسماعیل ھنیہ نے اس موقع پر عرب دنیا اور مسلم ممالک میں بھی اس فلسطینیوں کی اسرائیلی جیلوں میں موجود اسیران کی رہائی کے لیےموثر آواز اٹھائی جائے۔ اسرائیلی جیلوں میں ہزاروں فلسطینی قیدی بھی موجود ہیں اور نظر بند بھی ، جن کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں مگر اسرائیلی فورسز انہیں بھ عرصے جیلوں میں بند کیے ہوئے ہیں۔

غزہ کی پٹی جو سات اکتوبر سے اسرائیل وحشیانہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اس جنگ میں غزہ  کے شہریوں کو ہزاروں کی تعداد میں شہید کر چکا ہے۔ جبکہ اسرائیلی جیلوں میں بھی ہزاروں فلسطینیوں کو بند کر رکھا ہے۔ ان میں نئے اور پرانے دونوں قسم کے  فلسطینی اسیران موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button