پاکستانی شیعہ خبریں

افسروں کو ہماری مذہبی روایات کا خیال رکھنا ہو گا، سید باقر الحسینی

شیعہ نیوز: انجمن امامیہ بلتستان کے صدر سید باقر الحسینی نے کہا ہے کہ جس طرح چلاس محروم علاقہ ہے اسی طرح بلتستان بھی محروم علاقہ ہے، الحمد اللہ دونوں خطہ مذہبی ہے، آفیسران کو ہماری مذہبی روایات کا خیال رکھنا ہو گا، سکولوں کے بچوں کو دین سکھائے جانے کی ضرورت ہے، انہیں بے دین بنانے کی کوششیں نہیں ہونی چاہیں محکمہ تعلیم کی جانب سے منعقدہ ویلکم و فیئر ویل پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکولوں میں اسلام کی مقدس ہستیوں کی سوانح حیات پر لیکچر دئیے جائیں، بچوں کو اخلاق و آداب سکھائے جائیں، ایک زمانہ تھا کہ سکولوں میں بزم ادب ہوا کرتا تھا اور بچوں کو تقریریں سکھائی جاتی تھیں، انہیں اخلاقی تعلیم دی جاتی تھی مگر اب ایسا کچھ نہیں ہے، اس وقت سکولوں میں بزم ادب نہیں بزم بے ادب متعارف کرایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ڈائریکٹر ایجوکیشن عبد الوہاب میر کے ساتھ بھرپور تعاون کریں وہ جب اور جس وقت چاہیں ہمیں بلا سکتے ہیں، ہمارے دروازے ان کیلئے کھلے ہیں، وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button