پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

انتشار پر مبنی کسی قانون سازی کو قبول نہیں کریں گے، علامہ سبطین

شیعہ نیوز : شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے متنازع بنیاد اسلام بل کے حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہماری قیادت اعلان کر چکی ہے کہ ہم انتشار پر مبنی کسی بھی قسم کی قانون سازی کو تسلیم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی اور پنجاب حکومت اور ریاستی اداروں نے ہمارے مؤقف کو تسلیم کیا ہے کہ کسی مسلک کے عقیدے کو کسی دوسرے پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی لیکن اس یقین دہانی کے باوجود کچھ عناصر متنازع بل کو آگے بڑھانے کے دعوے کر رہے ہیں اور وہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے ذریعے مصنوعی دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

لاہور میں صوبائی مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ چودھری پرویزالٰہی فرقہ واریت کی سرپرستی کا شکار ہو رہے ہیں اور کسی غلط فہمی میں مبتلا ہیں، چودھری صاحبان سے رواں سال جولائی میں ہونے والی ملاقات میں متنازع بل پر اپنے تحفظات پر واضح کیا تھا کہ وہ فرقہ وارانہ مسائل میں الجھ کر اپنی سیاسی زندگی کو ختم کرنے کے ساتھ کالعدم دہشت گرد فرقہ وارنہ گروہ کی سرپرستی کے تاثر سے ملکی سلامتی کیساتھ کھیل رہے ہیں اور خود اپنی اتحادی حکومت کیلئے بھی مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ متنازع بنیاد اسلام بل قبول نہیں کریں گے، اس کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کریں گے، کسی کے عقیدے کو خود پر مسلط نہیں ہونے دیں گے، چاہے اس کی کتنی بھی بھاری قیمت کیوں نہ ادا کرنی پڑے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button