انتظار مہدی اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر منتخب
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 50واں سالانہ تین روزہ گولڈن جوبلی کنونشن 27 دسمبر2019 کو ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں منعقد ہوا جس میں علماء کرام ودانشور حضرات نے شرکت کی، صوبہ سندھ سے اصغری کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔
کنونشن کے آخری روز29 دسمبر 2019 کو یوم رہبر انسانیت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام علامہ حیدر علی جوادی نے کی جس میں دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا ۔کانفرنس کے آخر میں نئے میر کارواں کا اعلان کیا گیا جس میں انتظارمہدی کواصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا50واں دوسری دفعہ مرکزی صدر منتخب کر لیا گیا۔
حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ حیدر علی جوادی نےنئے مرکزی صدر کا اعلان کیا اور ان سے ذمہ داری کا حلف لیا۔ الیکشن سے پہلے سابق مرکزی صدرانتظار مہدی نے اپنے کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور رائے شماری کے نتیجے میںدوسری دفعہ مرکزی صدر منتخب ہوئے۔مرکزی صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا تو پنڈال میں موجود اصغری نوجوانوں اور علماء کرام نے والہانہ انداز میں ان کا استقبال کیا ۔
نو منتخب مرکزی صدر انتظار مہدی نے شرکاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام زمانہ کے ظہور کیلئے ہر وقت زمینہ سازی کرتے رہیں گےاور ہم امام زمانہ کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ پھوڑنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے اور اپنے وطن کے دفاع کیلئے مصروف عمل ہے۔