
یمن کے مختلف علاقوں پر جارح سعودی اتحاد کی بمباری
شیعہ نیوز: جارح سعودی اتحاد کے طیاروں نے گذشتہ گھنٹوں میں صوبہ مآرب کے صرواح اور مذغل شہروں پر بمباری کی ہے ۔رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ حجہ کے میدی ضلع کے مختلف علاقوں پر دو بار بمباری کی ۔اس سے قبل صوبہ صعدہ کے ظاہر ضلع میں جارح سعودی اتحاد کے فضائی حملے میں تین عام شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔
یمن کے فوجی ذرائع کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک سو اٹھائیس بار الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔
درایں اثنا یمن کی فوج نے صوبہ الجوف میں سعودی اتحاد کا ایک جاسوس طیارہ مار گرانے کی خبردی ہے ۔یمن کی مسلح افوا ج کے ترجمان یحیی سریع نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج کے فضائی دفاعی سسٹم نے سعودی عرب کا سی ایچ فور قسم کا ایک جاسوس طیارہ مار گرایا ہے۔یہ کارروائی صوبہ الجوف کے المرازیق علاقے میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایک میزائل سے انجام دی گئی ہے۔
یحیی سریع نے ایک بار پھر تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ یمن کی فضا سیر و سیاحت کی جگہ نہیں ہے ۔