جارح سعودی اتحاد یمن کی میزائلی طاقت کی بنا پر جنگ بندی پر مجبور ہوا : محمد البخیتی
شیعہ نیوز:یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ جنگ بندی ایک ایسا سمجھوتہ ہے جس کی اپنی شرطیں ہیں لیکن سعودی اتحاد کے رکن ممالک نےسمجھوتےکی شرطوں منجملہ ملک میں آئل مصنوعات پہنچنے اور الحدیدہ بندرگاہ کھولے جانے جیسے شرطوں کی پابندی نہیں کی۔
یمنی رہنما البخیتی نے کہا کہ ہم نے تعز میں شہریوں کی رفت و آمد آسان بنانے کے لئے تین سڑکیں کھولے جانے کی تجویز دی تھی لیکن افسوس کہ سعودی اتحاد نے اس تجویز کی مخالفت کی اور وہ نہیں چاہتے کہ یہ راستے کھولے جائیں کیونکہ وہ جنگ بندی سمجھوتے کو پامال کرنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جارح ممالک کی جانب سے سمجھوتے کی پابندی کے بغیر جنگ بندی کا جاری رہنا ممکن نہیں ہے ۔
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے سینیئر رکن نے کہا کہ جارح سعودی اتحاد کے ممالک نے پہلی بار جنگ بندی کی خواہش ظاہر کی اور فوجی لحاظ سے کافی حدتک اس کے پابند بھی ہیں اگرچہ ہم ان کی جانب سے بعض خلاف ورزیوں کا مشاہدہ بھی کررہے ہیں اور جارح اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست اس بات کا ثبوت ہے کہ یمن کی فضائی اور میزائلی طاقت میں اضافہ ہوا ہے اور ہم بھی ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کو بند کرکے انہی کی طرح ان کا جواب دے سکتے ہیں اور یہی جنگ بندی سمجھوتے کی کامیابی کا واحد راستہ ہے اور ہم کسی بھی صورت میں ایسی کسی جنگ بندی کو تسلیم نہیں کریں گے جس میں اس کی شرطوں بالخصوص محاصرے کی منسوخی کی شرط پر عمل نہ کیا جائے۔
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی سیاسی کونسل کے رکن نے کہا کہ ہم جارح ممالک کو نصیحت کرتے ہیں کہ جنگ بندی کی شرطوں کی پابندی کریں ۔ یمن سے زیادہ عرب اتحاد کو جنگ بندی کی ضرورت ہے کیونکہ اگردوبارہ جنگ شروع ہوئی تو یہ اتحاد بہت کچھ کھو دے گا بالخصوص ایسی صورت میں جب یمن نے اپنی فضائی و میزائلی طاقت کو بڑھا دیا ہے۔
یمن میں اپریل دوہزاربائیس سے اقوام متحدہ کی اپیل پر دو ماہ کی دوستانہ جنگ بندی شروع ہوئی تھی جس کی مدت کچھ دنوں پہلے اقوام متحدہ کی نگرانی میں بڑھادی گئی ہے اس کے باوجود یمنی ذرائع نے خبردی ہے کہ سعودی اتحاد کے فوجیوں نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک سو پچپن بار یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔
اس درمیان جارح سعودی اتحاد نے مآرب ، حجہ ، ضالع ، صعدہ ، تعز ، البیضاء صوبوں اور سرحدی محاذوں پر اقوام متحدہ کی زیرنگرانی نافذ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔
یمن جنگ بندی سمجھوتہ جس کی جارح سعودی اتحاد کی جانب سے بارہا خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے ،اقوام متحدہ کے صلاح و مشورے کے بعد آخرکار اس کی مدت ایک مہینے پہلے مزید دو مہینے کے لئے بڑھا دی گئی۔