مشرق وسطی

ایران، دہشتگردوں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید

شیعہ نیوز: ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں ایک پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ جمعرات کی رات صوبہ سیستان و بلوچستان میں ایک پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 12 فوجی شہید اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔ ایرانی پولیس کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل سعید منتظر المہدی نے مقامی ایرانی میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ رات راسک شہر میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے بزدلانہ حملہ کیا۔ دریں اثناء سیستان و بلوچستان پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

صوبہ سیستان و بلوچستان کے ڈپٹی گورنر جنرل علی رضا مرحمتی نے جمعہ کے روز میڈیا کو بتایا کہ جمعرات کی رات ضلع راسک میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں کم از کم 12 ایرانی پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس وقت سیستان و بلوچستان کا پولیس کمانڈر علاقے میں موجود ہے اور صورتحال قابو میں ہے۔ صوبہ سیستان و بلوچستان کے پراسیکیوٹر شمس آبادی نے شہید ہونے والے فوجیوں کی تعداد 12 اور زخمیوں کی تعداد 7 بتائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ جیش العدل دہشت گرد گروپ نے کیا تھا جس کے بعد جھڑپیں ایک گھنٹے تک جاری رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button