
ایران کی فتح پر حزب اللہ لبنان کا بیان
شیعہ نیوز::حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے: ہم اس شاندار الہی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ فتح ان درست اور تابڑ توڑ حملوں کی وجہ سے ہوئی جو ایران نے صہیونی حکومت پر وارد کیں، جس نے اس حکومت کے دفاعی سسٹمز کو تباہ کر کے رکھ دیا۔
حزب اللہ لبنان کے بیان میں آیا ہے کہ یہ فتح ایران کی دشمن امریکی کے ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کے جواب میں فوری ردعمل میں بھی ظاہر ہوئی، اور یہ واشنگٹن کی بالادستی کے خلاف ایک نئے تاریخی مرحلے کا آغاز ہے۔
حزب اللہ نے بیان کیا کہ یہ بہادرانہ اور براہِ راست ردعمل امریکہ، صہیونی حکومت اور تمام مستکبرین و طاغوتوں کے لیے ایک زوردار طمانچہ تھا۔ اب خطے کی اقوام پر تسلط اور بالادستی کا دور ختم ہو چکا ہے اور یہ واپسی کا امکان نہیں رکھتا۔ ایران نے اپنی دانا قیادت، بہادر قوم، فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ساتھ ان بمباریوں اور دھمکیوں سے خوف محسوس نہیں کیا۔
حزب اللہ کے بیان میں آیا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور تمام اسلامی اقوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس عظیم فتح کو اپنی مثال بنائیں، معاصر فرعونوں کے خلاف متحد ہوں اور حق کا ساتھ دیں۔ ایمان اور ارادے پر مبنی طاقت دشمنوں کو پاش پاش کر دیتی ہے، ان کی سازشوں اور چالوں کو ناکام بنا دیتی ہے، اور کسی بھی قسم کی تسلیم یا پسپائی یا رعایت دشمنوں کی بالادستی کو مزید بڑھا دیتی ہے۔