پراپیگنڈے دم توڑ گئے، آیت اللہ خامنہ ای نے سنی العقیدہ کو ایران کانیول چیف مقرر کردیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے خلاف ہونے والے امریکی،اسرائیلی و سعودی پراپیگنڈوں نے دم توڑ دیا ہے۔رہبر معظم سید علی خامنہ ای نے ایک سنی العقیدہ نیوی افسر کو ایران کا نیا نیول چیف مقرر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رہبر معظم سید علی خامنہ ای جو ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف بھی ہیں نے ’’شہرام ایرانی‘‘ جو ایک سنی العقیدہ افسر ہیںکو نیا نیول چیف مقرر کردیا۔
یہ تقرری 17 اگست 2021 کو عمل میں آئی۔ اس تقرری کے بعد دشمن کے تمام پراپیگنڈے جس میں کہا جاتا تھا کہ ’’ ایران میں اہل سنت کے ساتھ انتہائی برا سلوک کیا جاتا ہے اور انہیں کسی چیز کی آزادی حاصل نہیں‘‘ نے دم توڑ دیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں اسلامی مزاحمت نے اسرائیل کی نیند حرام کر دی ہے، سید ابراہیم رئیسی
آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے حکم نامہ میں کہا کہ شہرام ایرانی کو ان کے کارناموں اور کمانڈر ان چیف کی تجویز پر ایرانی بھریہ کا نیا چیف مقرر کیا جاتا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای کے حکم نامہ کا متن در ج ذیل ہے
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ایڈمرل شہرام ایرانی
آپ کے اچھے کارناموں اور فوج کے کمانڈر انچیف کی تجویز کے پیش نظر، میں آپ کو ایڈمیرل کے عہدے سے نواز کر اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کا کمانڈر مقرر کرتا ہوں۔
آپ سے ملک کی مسلح افواج اور صلاحیتوں سے متعلق تمام شعبوں میں ملکی صلاحیتوں کو بڑھانے اور اپ گریڈ کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔
میں عہدے سے سبکدوش ہونے والے ایڈمیرل ’’حسین خانزادی ‘‘کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اللہ رب العزت سے آپ کی کامیابی کاخواہش مند ہوں۔
سید علی خامنہ ای